Posted by: sulemansubhani | مئی 28, 2008

اسلام کے خلاف غلط فہمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے،شاہ تراب الحق

کراچی (فیض رضا نیوز) جماعت اہلسنت پاکستان اوورسیز کے نگراں علامہ سید شاہ تراب الحق قادری نے کہا ہے کہ اسلام اور مسلم امہ کے خلاف مغربی دنیا میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی اشد ضرورت ہے مغربی دنیا نے مسلم امہ سے متعلق دہرا معیار اور امتیازی سلوک روا رکھا ہوا ہے، اسلام دشمن قوتیں متحد ہو کر اسلام اور پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کی ذات اقدس کو نشانہ بنا کر مسلمانوں کے جذبات اور عقائد کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں موجودہ عالمی حالات میں مسلم اسکالرز، سفارتی وسیاسی شخصیات کی ذمہ داری ہے کہ دنیا کے سامنے اسلام کی تعلیمات اور اس کی افادیت کو پیش کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں جماعت اہلسنت کراچی سٹی کے عہدیداران، علماء کونسل، رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اہلسنت کراچی کے نائب امیر علامہ ابرار احمد رحمانی، مولانا خلیل الرحمان چشتی، مولانا عبدالوہاب قادری، قاضی نور الاسلام شمس، محمد احمد صدیقی، مولانا محمد الطاف قادری، محمد جاوید قادری، زاہد اشتیاق، اسد جواد اور علماء مشائخ بھی موجود تھے۔ علامہ سید شاہ تراب الحق قادری نے کہا کہ دنیا بھر میں محافل میلاد النبیﷺ کی بدولت تیزی سے دینی ذوق وشوق بڑھ رہا ہے مسلمان قوم اس وقت اپنے مشکل اور نازک ترین دور سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا اسلام کے بڑھتے ہوئے اثرات سے خوفزدہ ہو کر مسلمانوں کے خلاف نبرد آزما ہوگئی ہے اور اسلام کو ایک دہشت گرد مذہب اور مسلمانوں کو ایک جنگجو قوم کی حیثیت سے اپنے نوجوانوں کے سامنے پیش کر رہی ہے۔ اجلاس میں علامہ شاہ تراب الحق قادری نے امریکا اور کینیڈا کے تبلیغی دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جماعت اہلسنت اوورسیز کے ماتحت امریکا کے شہروں شکاگو، نیویارک،ہیوسٹن،واشنگٹن،کیلیفورنیا، لاس اینجلز، شامبرگ، ایلینوائے، ڈیلاس، ملواکی اور کینیڈا کے شہروں کیلگری، ٹورنٹو میں تنظیمیں قائم ہو چکی ہیں جو اسلامک سینٹرز اور مساجد کے قیام کے ساتھ ساتھ محافل میلاد النبیﷺ کے ذریعے اسلام کی ترویج واشاعت کو فروغ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج دنیا کو اخلاقی اور معاشرتی زوال سے بچانے کے لیے اسلام کی آفاقی تعلیمات کو عملی طور پر نافذ کرنا ہو گا۔ انہوں نے علمائے کرام، مسلم اسکالرز اور دانشوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی تمامتر توانائیاں اسلام کی سربلندی اور مسلم امہ کی سیاسی، سماجی، سائنسی، علمی اور تحقیقی میدانوں میں رہنمائی پر صرف کریں۔اسلام کے خلاف غلط فہمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے،شاہ تراب الق


جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

زمرے

%d bloggers like this: