Posted by: sulemansubhani | اپریل 3, 2008

یہودیوں کے زیر اثر مغربی میڈیا نے ہمیشہ اسلام کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کیا، شاہ تراب الحق

ہوسٹن (پ ر) جماعت اہلسنت پاکستان اوورسیز کے نگراں علامہ سید شاہ تراب الحق قادری نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان موجودہ مادی اور معاشی کمزوریوں کے باوجود ناموس مصطفی ﷺ کے تحفظ کیلئے عملی جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توہین رسالت پر مبنی خاکوں کی اشاعت، قرآن کی تعلیمات کیخلاف فلم کے اجراء نے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کو ذہنی اذیت پہنچا کر نظریاتی دہشت گردی کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ امریکا کے دوران ہوسٹن مکہ مسجد میں منعقدہ جلسہ عیدمیلادالنبی ﷺ سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہودیوں کے زیر اثر ہونے کی وجہ سے مغربی میڈیا نے ہمیشہ اسلام، انبیائے کرام ، صحابہ کرام ، امہات المومنین ، قرآن مجید کی تعلیمات، احکامات، قوانین، شعائر اسلام، مسلمان خواتین کے لباس، پردے اور عبادات کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کرنا معمول بنالیا ہے۔ انہوں نے علمائے کرام، مسلم اسکالرز اور دانشوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں اسلام کی سربلندی اور مسلم امہ کی سیاسی، سماجی، سائنسی، علمی اور تحقیقی میدانوں میں رہنمائی پر صرف کریں۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

زمرے

%d bloggers like this: