Islaah e Mashirah Aur Deen Ki Baladastey Ghaus e Azam Ki Talemaat Ki Bunyaad

Islaah e Mashirah Aur Deen Ki Baladastey Ghaus e Azam Ki Talemaat Ki Bunyaad

اصلاح معاشرہ اور دین کی بالادستی غوث اعظم کی تعلیمات کی بنیاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اہل سنت کراچی کے امیر شاہ تراب الحق قادری نے کہا ہے کہ امریکی حملوں کا منطقی انجام سانحہ مشرقی پاکستان سے مختلف نہیں۔ موجودہ ملکی بحران سے نجات کا واحد راستہ اللہ اور رسول ﷺ کی اطاعت ہے۔ موجودہ ملکی حالات اس حد تک خراب ہیں کہ عوام پاکستان کے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہورہے ہیں اور غیر یقینی صورتحال نے پوری قوم کو متاثر کر رکھا ہے۔ ایسے میں ماضی کی ناقص پالیسیوں کو ترک کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کراچی النساء کلب گلشن اقبال میں جماعت اہلسنت کراچی کے زیراہتمام ”استحکام پاکستان کانفرنس“ سے صدارتی خطاب میں کیا۔ کانفرنس سے تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے صدر مفتی منیب الرحمن، نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی محمد حنیف طیب، جماعت اہلسنت کے مرکزی نائب امیر علامہ غلام صدیق نقشبندی، علامہ ابرار احمد رحمانی ، علامہ خلیل الرحمن چشتی، علامہ سید احمد علی شاہ سیفی، علامہ محمد اکرم سعیدی ، علامہ حمزہ علی قادری، شاہ سراج الحق قادری، طارق محبوب صدیقی ، پروفیسر غلام عباس قادری ، ڈاکٹر عبدالرحیم، مولانا غلام مرتضیٰ مہروی ، مولانا الطاف قادری نے بھی خطاب کیا۔ مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے، ہماری نسلوں کو اس سرزمین پر رہنا ہے، ہمیں پاکستان کا مفاد عزیز ہے لیکن اس کو دانا دشمن اور نادان دوست پارہ پارہ کر رہے ہیں ۔ حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ معاشی بحران میں گھرے ملک کی بھاری بھرکم وفاقی کابینہ دنیا کے لئے حیرت اور تعجب کا باعث ہے۔ صاحبزادہ غلام صدیق احمد نقشبندی نے کہا کہ اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والے مٹھی بھر لوگوں کو دنیا نے پہچان لیا ہے جبکہ ہم اہلسنت و جماعت صوفیاء کرام کے پیروکار ہیں۔ امن و سلامتی ہمارا شعار ہے۔ آج دنیا صوفیائے کرام حضرت داتا گنج بخش، خواجہ غریب نواز، بابا شکر گنج جیسے اولیاء اللہ کی تعلیمات ہی کے ذریعہ امن وسکون کا گہوارہ بن سکتی ہے

کراچی (فیض رضا نیوز) جماعت اہلسنت پاکستان اوورسیز کے نگراں علامہ سید شاہ تراب الحق قادری نے کہا ہے کہ اسلام اور مسلم امہ کے خلاف مغربی دنیا میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی اشد ضرورت ہے مغربی دنیا نے مسلم امہ سے متعلق دہرا معیار اور امتیازی سلوک روا رکھا ہوا ہے، اسلام دشمن قوتیں متحد ہو کر اسلام اور پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کی ذات اقدس کو نشانہ بنا کر مسلمانوں کے جذبات اور عقائد کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں موجودہ عالمی حالات میں مسلم اسکالرز، سفارتی وسیاسی شخصیات کی ذمہ داری ہے کہ دنیا کے سامنے اسلام کی تعلیمات اور اس کی افادیت کو پیش کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں جماعت اہلسنت کراچی سٹی کے عہدیداران، علماء کونسل، رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اہلسنت کراچی کے نائب امیر علامہ ابرار احمد رحمانی، مولانا خلیل الرحمان چشتی، مولانا عبدالوہاب قادری، قاضی نور الاسلام شمس، محمد احمد صدیقی، مولانا محمد الطاف قادری، محمد جاوید قادری، زاہد اشتیاق، اسد جواد اور علماء مشائخ بھی موجود تھے۔ علامہ سید شاہ تراب الحق قادری نے کہا کہ دنیا بھر میں محافل میلاد النبیﷺ کی بدولت تیزی سے دینی ذوق وشوق بڑھ رہا ہے مسلمان قوم اس وقت اپنے مشکل اور نازک ترین دور سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا اسلام کے بڑھتے ہوئے اثرات سے خوفزدہ ہو کر مسلمانوں کے خلاف نبرد آزما ہوگئی ہے اور اسلام کو ایک دہشت گرد مذہب اور مسلمانوں کو ایک جنگجو قوم کی حیثیت سے اپنے نوجوانوں کے سامنے پیش کر رہی ہے۔ اجلاس میں علامہ شاہ تراب الحق قادری نے امریکا اور کینیڈا کے تبلیغی دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جماعت اہلسنت اوورسیز کے ماتحت امریکا کے شہروں شکاگو، نیویارک،ہیوسٹن،واشنگٹن،کیلیفورنیا، لاس اینجلز، شامبرگ، ایلینوائے، ڈیلاس، ملواکی اور کینیڈا کے شہروں کیلگری، ٹورنٹو میں تنظیمیں قائم ہو چکی ہیں جو اسلامک سینٹرز اور مساجد کے قیام کے ساتھ ساتھ محافل میلاد النبیﷺ کے ذریعے اسلام کی ترویج واشاعت کو فروغ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج دنیا کو اخلاقی اور معاشرتی زوال سے بچانے کے لیے اسلام کی آفاقی تعلیمات کو عملی طور پر نافذ کرنا ہو گا۔ انہوں نے علمائے کرام، مسلم اسکالرز اور دانشوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی تمامتر توانائیاں اسلام کی سربلندی اور مسلم امہ کی سیاسی، سماجی، سائنسی، علمی اور تحقیقی میدانوں میں رہنمائی پر صرف کریں۔اسلام کے خلاف غلط فہمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے،شاہ تراب الق

کراچی (فیض رضا نیوز) جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کے بڑے بھائی سید شاہ سیف اللہ قادری کی نماز جنازہ بدھ کی صبح مدینہ مسجد سے متصل پارک کورنگی نمبر 4 میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ علامہ سید شاہ تراب الحق قادری نے پڑھائی بعد ازاں انھیں کورنگی نمبر 6 کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ، نمازہ جنازہ میں حاجی حنیف طیب ، علامہ ابرار احمد رحمانی ، مفتی عبد العزیز حنفی ، علامہ سید حمزہ علی قادری ، سراج الحق قادری ، محمد حسین لاکھانی ، علامہ سید عبد الوہاب قادری و دیگر نے شرکت کی ۔ دریں اثناء ایصال ثواب کے لیے فاتحہ سوئم ، قرآن خوانی و اجتماعی دعا جمعرات کو دن گیارہ بجے سے بارہ بجے تک دارالعلوم امجدیہ عالمگیر روڈ کراچی میں اہتمام کیا گیا ہے جبکہ عصر تا مغرب رضا مسجد کورنگی چار نمبر اور خواتین کے لئے مرحوم کی رہائش گاہ پر اہتمام کیا گیا ہے

http://www.nooremadinah.net/forumnoor/uploads/mustafai/2105200801.gif

علامہ شاہ تراب الحق قادری کے بڑے بھائی شاہ سیف اللہ قادری انتقال کر گئے

کراچی (پ ر) ممتاز عالم دین جماعت اہلسنت پاکستان اوورسیز کے نگراں علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کے بڑے بھائی شاہ سیف اللہ قادری انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ بدھ 21 مئی کو صبح 10 بجے مدینہ مسجد ایل ایریا کورنگی نمبر 4 میں ادا کی جائے گی علامہ سید شاہ تراب الحق قادری مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔ دریں اثناء جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر پروفیسر سید مظہر سعید کاظمی، مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ، نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی محمد حنیف طیب، مرکزی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، جماعت اہلسنت پاکستان سندھ کے امیر پیر سید عاشق علی شاہ جیلانی، علامہ محمد اکرم سعیدی، علامہ ابرار احمد رحمانی، مولانا خلیل الرحمن چشتی نے علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی ہے

امیر جماعت اہلسنت پاکستان سید شاہ تراب الق قادری کی ٹورنٹو آمد

امیر جماعت اہلسنت پاکستان و پیر طریقت علامہ سید شاہ تراب الحق قادری 12 مئی کو ٹورنٹو پہنچ رہے ہیں۔ ٹورنٹو میں قیام کے دوران وہ مختلف جلسوں سے خطاب کریں گے۔ جمعہ کی نماز 16مئی کو عثمان غوثی مسجد 75 Kirkdenerd اسکاربورو میں پڑھائیں گے‘ خطبہ 1:30 پر ہوگا۔ اسی روز شام ساڑھے سات بجے تھارن کلف بینکویٹ ہال تھارن کلف میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ دوسرا بڑا اجتماع اسلامک فورم آف کینیڈا کے زیراہتمام (Dixie/Steels) 200 Advance Blvd. پر شام 7 بجے 17 مئی بروز ہفتہ ہوگا۔ اتوار 18 مئی شام 6 بجے ہیورون پارک کمیونٹی سینٹر (dundas/mavis) 830 Paislay west Blvd مسی ساگا میں میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پروگرام منعقد ہوگا۔ علامہ صا حب خطاب کے علاوہ سوالوں کے جوابات بھی دیں گے۔

باطل قوتیں گمراہ کن عقائد پھیلا کر نوجوان نسل کو مذہب سے بدظن کررہے ہیں‘

باطل قوتیں گمراہ کن عقائد پھیلا کر نوجوان نسل کو مذہب سے بدظن کررہے ہیں‘
شاہ تراب الحق

کیلگری (پ ر) جماعت اہلسنت پاکستان اوورسیز کے نگراں علامہ سید شاہ تراب الحق قادری نے کہا ہے کہ باطل قوتیں‘ ملحدانہ‘ گمراہ کن عقائد پھیلا کر نوجوان نسل کو دین ومذہب سے بدظن کررہی ہیں اور ایک منظم سازش کے تحت یہودیت نے مغربی دنیا کو اخلاقی انحطاط‘ مادیت پرستی‘ گمراہی وضلالت کی طرف دھکیل دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈا کے تبلیغی دورے کے دوران المدینہ اسلامک سینٹر میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں میڈیا وار کے ذریعے بین المذاہب اور تہذیبوں کے درمیان تصادم کرانے کے لئے یہودی عناصر سازشوں میں مصروف عمل ہیں اور ان کا مقصد دنیا کو اسلام کی آفاقی تعلیمات اور حکمت وبصیرت سے دور رکھنا ہے۔

اقوام متدہ مسلمانوں کے جذبات مجرو کرنیوالوں کی گرفت کرے، شاہ تراب الق

اقوام متحدہ مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنیوالوں کی گرفت کرے، شاہ تراب الحق

نیویارک (پ ر)جماعت اہلسنت پاکستان اوورسیز کے نگراں علامہ سید شاہ تراب الحق قادری نے کہا ہے کہ مسلم امہ کے جذبات و احساسات کو سمجھنا عالمی برادری کی اولین ذمہ داری ہے۔اقوام متحدہ دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے والوں کی گرفت کرے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کا بدترین المیہ ہے کہ مسلم حکمراں کم علمی کے سبب غیرمذاہب کے رہنماؤں سے گفتگو کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا میں دوسرے مذاہب کو اسلام کے نقطہ نظر کو سمجھانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکا کے تبلیغی دورے کے دوران نیویارک میں عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Agar Imam Kay Aqeday Kay Baray Mein Maloom Na Ho To Kia Aisay Imam Kay Pechay Juma Hojaye Ga ?

اگر امام کے عقیدے کے بارے میں معلوم نہ ہو تو کیا ایسے امام کے پیچھے جمعہ ہوجائے گا؟


Posted by: sulemansubhani | اپریل 22, 2008

Seerat-e-Hazrat Umar-e-Farooq – سیرت حضرت عمر فاروق

Seerat-e-Hazrat Umar-e-Farooq 

30 Mar 2001

ListenRM DownloadRM ListenMp3 DownloadMp3


Older Posts »

زمرے

Follow

Get every new post delivered to your Inbox.